سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز آپریشن ، بیرکوں سے 33لاکھ روپے برآمد

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رینجرز نے آپریشن کے دوران سینٹرل جیل کراچی سے 33لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اہلکاروں نے سینٹرل جیل میں آپریشن کر کے مختلف بیرکوں کی تلاشی لی جہاں سے 33لاکھ روپے کیش برآمد ہوا جبکہ بیرکوں میں لگے 700سے زائد ٹی وی سیٹ بھی اٹھا دیے گئے ہیں ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے کتابوں کے اندر موبائل فون اور ممنوعہ اشیاءچھپا رکھی تھیں جنہیں برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔یاد رہے چند روز قبل اسی جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد فرار ہو گئے تھےجس کے بعد جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔