بابر غوری نے عامر خان کے الزامات کی تردید کردی

کراچی

کراچی(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کے الزامات کی تردید کردی ہے۔سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا کہ عامر خان کے جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی ترید کرتا ہوں، 31 کیا ایک بھی پیٹرول پمپ کا ثبوت دے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے الزامات کی سیاست کی جارہی ہے، محض گندی سیاست میں پڑنا نہیں چاہتالیکن قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔