شہر قائد سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

شہر قائد سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد
شہر قائد سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پولیس نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

بیت اللہ کے سامنے منگنی کی انگوٹھی پہننے کی شرط پانچ سال بعد پوری ہوگئی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو دھر لیااورگرفتار ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ زیر حراست ملزم کانام یاسین ہے جو زمینوں پر قبضے سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔واضح رہے کہ یاسین نامی ملزم نے 2009میں کراچی کے علاقے کورنگی میں سب انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔

مزید :

کراچی -