پی آئی اے نے زائد وزن کیبن کریو کو گراﺅنڈ کردیا، نوٹس جاری

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے سست رہنے والے کیبن کریو کو وزن کم ہونے تک گراﺅنڈ کردیا اور اس ضمن میں متعلقہ ایئرہوسٹسز اور کیبن کریو کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی آئی اے نے سست رہنے والے کیبن کریو کو وارننگ لیٹر جاری کردیئے ہیں اورسٹاف میں سے جس کا وزن قد کے مطابق نہیں ہوگا، اسے جہاز میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ بتایاگیاہے کہ کیبن کریو 20سے40پاﺅنڈزائد وزن کیساتھ اندرون اور بیرون ملک آجارہے تھے جس پر ثمینہ ، سعدیہ حیات اور ثوبیہ وغیرہ کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ زائد وزن عملے میں چار سٹیورڈ بھی شامل ہیں جنہیں گراﺅنڈ کردیاگیا۔ یادرہے کہ گراﺅنڈکردینے کا مطلب اپنی ڈیوٹی سے روکنے ہے ۔