کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دوافرادگرفتار، لیاری سے نیٹ ورک چلا رہے تھے: پولیس

کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دوافرادگرفتار، لیاری سے نیٹ ورک چلا رہے ...
کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دوافرادگرفتار، لیاری سے نیٹ ورک چلا رہے تھے: پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(یوا ین پی) کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو دھر لیا گیا

۔پولیس کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے کارندے لیاری سے نیٹ ورک چلا رہے تھے جن کا مقصد کراچی میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا ۔گزشتہ روز منگھوپیر میں ہونیو الے گیس پائپ لائن دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دہشت پھیلانے کے الزام میں تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔دوسری جانب قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔

ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ۔ادھررینجرز نے پرانی سبزی منڈی سے اغوا، قتل اور دہشتگردی میں مطلوب تین افراد کو گرفت میں لیا جن کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتا ہے ۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بھی پرانی سبزی منڈی سے دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

مزید :

کراچی -