گورنر سندھ سے برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیزکے وفد کی ملاقات، محمد زبیر نے دوطرفہ تجارت کی اہمیت پر زور دیا

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستا آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر سے طانوی رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیزکے وفدنے ملاقات کی جس میں گورنر سندھ نے پا کستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

امجد صابری کے قاتلوں کو سزا، ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے ، گاڑی واپس کریں: اہلخانہ کی حکومت سے اپیل

تفصیلات کے مطابق محمد زبیر اور برطانوی وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات کے دوران گورنر سندھ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امن کی بحالی سے کراچی غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے مثالی شہر بن گیا ہے اور اقتصادی راہداری کی تکمیل سے امن وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔