پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد
پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے کراچی کے علاقے نیپیئر میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے استاد تاجو کے کزن کو گرفتار کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے نیپیئر میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے استاد تاجو کے کزن اور انسداد دہشت گردی کے تین مقدمات میں مطلوب ملزم سکندر کے ای ایس سی والا کو گرفتار کرلیا۔جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم سکندر عرصہ دراز سے استاد تاجو کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
سکندر نیپئر اور کلری پولیس کو انسداد دہشت گردی کے تین مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم سکندر حالیہ بلدیاتی الیکشن میں لیاری کی یوسی 4 سے چیئرمین کا امیدوار بھی تھا،سکندر کے ای ایس سی والااس سے قبل رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکا ہے۔

مزید :

کراچی -