گورنر ہاﺅس کے سامنے معیار تعلیم کی بہتری کے لئے مظاہرہ ، پولیس پر مظاہرین کا پتھراﺅ، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن سے دھلائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں غیر معیاری تعلیم کے خلاف کراچی پریس کلب سے گورنر ہاﺅس کی جانب مارچ کرنے والے مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراﺅ کردیا جبکہ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن سے دھلائی کردی ، پولیس کے ایکشن کے بعد مظاہرین تتر بتر ہوگئے بعد ازاں مظاہرین نے دوبارہ جمع ہو کر کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی گئی ہے۔
میراعوام کےساتھ ایسا رشتہ ہے جس کو کوئی عدالتی فیصلہ توڑ نہیں سکتا،مائنس کہنے والوں کو پتہ نہیں،نوازشریف ایک نظریہ کانام ہے: سابق وزیراعظم
تفصیلات کے مطابق فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کی زیر قیادت کراچی اور سندھ میں غیر معیاری تعلیم اور فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین نے گورنر سندھ کو اپنے مظاہرے میں شرکت کی، گورنر کی عدم شرکت کے خلاف مظاہرین نے کراچی پریس کلب سے گورنر ہاﺅس کی جانب مارچ شروع کردیا ، مارچ کا آغاز ہوتے ہی پولیس اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراﺅ کیا۔ مظاہرین کے اشتعال کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ واٹر کینن کے ذریعے دھلائی بھی کردی۔ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،ہم سرکاری سکولوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ وی آئی پیز کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائے تاکہ سندھ و کراچی میں سرکاری سکولوں کی حالت بہتر ہو سکے۔ پولیس کے ایکشن کے بعد مظاہرین تتر بترہوگئے ہیں ، بعد ازاں مظاہرین نے ایک بار پھر جمع ہو کر پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ، جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
فکس اٹ کے بانی عالمگیرخان کا کہنا ہے کہ گرفتارافرادکی رہائی کیلیے سماجی کارکن کلاکوٹ تھانے کے باہرموجود ہیں ،شخصی ضمانت پررہائی نہ ملی توکورٹ سے کا رکنوں کوچھڑائیں گے،پولیس افسران مقدمے کی کاپی بھی ہمیں نہیں دےرہے،پولیس افسران سے ر ابطے کی کوشش کررہاہوں،جواب نہیں مل رہا۔