لیاقت آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی ، 2افراد گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاقت آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروںنے کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتارکرلیاہے۔
پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین قوت بنائیں گے:ایئر چیف سہیل امان
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی کے دوران جن 2افرادکو حراست میں لیا گیا ہے ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے بتا یا جارہاہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت ارشد اور شارق کے نام سے ہوئی ہے۔تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔