مالی سال 2016ءمیں اسٹاک مارکیٹ سے31کروڑ97لاکھ ڈالرکاانخلاہوا :سٹیٹ بینک

مالی سال 2016ءمیں اسٹاک مارکیٹ سے31کروڑ97لاکھ ڈالرکاانخلاہوا :سٹیٹ بینک
مالی سال 2016ءمیں اسٹاک مارکیٹ سے31کروڑ97لاکھ ڈالرکاانخلاہوا :سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ مالی سال 2016ءمیں اسٹاک مارکیٹ سے31کروڑ97لاکھ ڈالرکاانخلاہوا ہے جبکہ نجی شعبے میں 96کروڑ14لاکھ ڈالرزکی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی اور براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 1ارب 28کروڑ ڈالر رہا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ مالی سال 2016ءمیں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 1 ارب 81 کروڑ ڈالر کمی سے صرف 95 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گئی، بیرونی سرمایہ کاروں نے 2016ءمیں اسٹاک مارکیٹ سے 32 کروڑ ڈالر کے قریب نکال لئے۔سٹیٹ بینک نے مالی سال 2016 کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعدوشمار جاری کردئیے ہیں، مالی سال2016ءمیں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 95کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہی جو مالی سال 2015 ءمیں 2 ارب 77 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید :

کراچی -