نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی نہ بنایا جائے ،400گرفتار دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے:ثروت اعجاز قادری

کراچی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی پلان نہ بنائے جائے،گرفتار کئے ہوئے 400دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

مونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماﺅں کو جی پی ایس کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس سے سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر بند کئے گئے مزارات کو جلد از جلد کھولا جائے ہم تحفظ کیلئے رضاکار دینے کو تیار ہیں،ہم دہشتگردوں کے ڈر سے اپنی زندگی کو ہرگز محدود نہیں کریں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے کرپٹ حکام کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور یہی نہیں ملک سے مفرور گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے ملک واپس لایا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔واضح رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں یپلز پارٹی،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،ن لیگ اورجماعت اہلسنت نے بھی شرکت کی۔