حکومت گدھے،گھوڑے میں تمیز کرے،ملک مخالف نعروں کی ایف آئی آر ہمارے خلاف کٹوا دی :فاروق ستار

حکومت گدھے،گھوڑے میں تمیز کرے،ملک مخالف نعروں کی ایف آئی آر ہمارے خلاف کٹوا ...
حکومت گدھے،گھوڑے میں تمیز کرے،ملک مخالف نعروں کی ایف آئی آر ہمارے خلاف کٹوا دی :فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت گدھے اورگھوڑے میں تمیز کرے 22اگست کو لگنے والے ملک مخالف نعروں کی ایف آئی آر ہماری جماعت کیخلاف کٹوا دی تھی۔

گھانا کے ریفری جوزیف اوڈارٹی پر میچ فکسنگ کا الزام،تاحیات پابندی لگادی گئی:ترجمان فیفا

اے آر وائے نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جس رات مجھے گرفتار کیا تھا اس وقت مجھے اندھیرے میں محض کاغذ کا ایک ٹکڑا دکھایا گیااور کہا کہ یہ آپ کے وارنٹ گرفتاری ہیںاور مجھے حراست میں لے کر اپنے ساتھ تھانے لے گئے لیکن کچھ وقت گزرنے کے بعد رہا کردیا گیاجبکہ میر ی وکلا سے صلح مشاورت جاری ہے اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد میں خود عدالت پیش ہوجاوں گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جو ملک مخالف نعروں کی ایف آئی آر ہمارے خلاف درج کروائی ہے ہماری اس حوالے تمام تردیدیں اور وضاحتیں ریکارڈ پر جنہیں کوئی بھلا نہیں سکتااور 22اگست کے واقعے کے بعد ہماری پوزیشن سب کے سامنے ہے۔
فاروق ستار نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیل کیا ہوا دفتر مجھے واپس ملنا چاہیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے پاس نئے دفتر کیلئے کوٹھی خریدنے کے پیسے اور فنڈز نہیں ہیں۔شہر میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ کرنے سے ایم کیو ایم لندن مضبوط ہوگی اور یہی نہیں لاپتہ کارکن رہا کر دینے سے ایم کیوایم لندن ایک بار پھر بحال ہوجائے گی ۔نائن زیرمرکزدوبارہ کھولنے کافائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا اور وہ پھر سے منظم ہونا شروع ہوجائیں گے حالانکہ نائن زیرو پر حق ان پاکستانیوں کا ہے جو ہجرت کرکے پاکستان آئے ہیں۔

مزید :

کراچی -