مہاجروں کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، قوم کے مفاد کی خاطر دشمن سے ہاتھ ملانے کو تیار ہوں: آفاق احمد

کراچی

کراچی:(ڈیلی پاکستان آن لائن) مہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ میں پہلے تھا اور نہ ہی آئندہ اس کے کوئی امکانات ہیں ، مہاجروں کو تقسیم کرنے والے ناکام ہو چکے ہیں قوم کے مفاد کے لئے دشمن سے بھی ہاتھ ملانے کو تیار ہوں۔

کلبھوشن کا معاملہ قومی اہمیت کا ہے،اگر فو ج نے وکیل فراہم کیا تھا تو تنقید بلا جواز ہے:سپیکر ایاز صادق
ملیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی آفاق احمد کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے کبھی میرا تعلق نہیں رہا اور نہ ہی اس بارے میں آئندہ ہوگا ،، مہاجروں کو تقسیم کرنے کے خواب بہت سے لوگوں نے دیکھے لیکن کسی کو بھی کامیابی نہیں ہوئی ۔ایم کیو ایم سمیت ہر پارٹی سے بات کرنے کو تیار ہوں کیوں کہ جب قوم کی مفاد کی بات آئے گی توانا ختم کرکے دشمنوں سے بھی بات کرنے کوتیار ہوں۔

’مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ میرے پاس صرف 2 سال ہیں تو میں نے یہ خبر سنتے ہی سب سے پہلے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا کیونکہ۔۔۔‘ کینسر سے متاثرہ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہی تمام شوہروں کودن میں تارے نظر آجائیں
  آفاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں پختونوں کی شرکت گواہی دے رہی ہے کہ آفاق احمد مہاجروں کا نعرہ لگاتا ہے، مگر دوسری قوموں سے بھی محبت کرتا ہے۔ مہاجر قوم کے وجود سے انکار پاکستان کے وجود سے انکار سمجھتے ہیں، مہاجر قوم کو تقسیم کرنے والے اب ناکام ہو چکے ہیں۔۔