سعید غنی کو بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے کی بیماری لگ گئی ،کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں: خواجہ اظہار

سعید غنی کو بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے کی بیماری لگ گئی ،کراچی پر قبضے ...
سعید غنی کو بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے کی بیماری لگ گئی ،کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں: خواجہ اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کو بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے کی بیماری لگ گئی ہے ۔ وہ کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔

سندھ:گٹکے کے استعمال سے ہر سال 3ہزار افراد کینسر کے مرض میں مبتلا
تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کا میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہناتھا کہ پیپلز پارٹی مزید 40 سال بھی کوشش کر لے تو وہ کراچی پر سیاسی قبضہ نہیں کر سکتی ،انہیں پہلے لیاری والی سیٹ کو بچانا چاہئے جو خطرے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ،سندھ میں پیپلز پارٹی کا مستقبل خطرے میں ہے۔ پیپلز پارٹی میں اندر سے بغاوت ہو گی اور یہ آئندہ انتخابات میں نظر آئے گی ۔

مزید :

کراچی -