پی پی کوسیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں دکھائے:فیصل سبزواری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت بیان نہیں دیا، لیڈر شپ پر بات اٹھانے پر سخت بات کر سکتے تھے،پیپلزپارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں جا کر دکھائے، سیاست میں انتہاپسندی نہیں ہونی چاہیے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفت گو میں ایم کیو ایم رہ نما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے احتیاط سے بات کی،لیڈر شپ پر بات اٹھانے پر مزید سخت بات کر سکتے تھے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت میں شامل ہوئے، سندھ کے شہری علاقوں میں کام نہیں ہو رہا، پیپلزپارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں جا کر دکھائے، سیاست میں انتہا پسندی نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ ایم کیوایم کارکنوں کی اپنے قائد سے وابستگی ہے، بدتہذیبی ہوگی تو کارکنوں کا غصہ سامنے آئے گا، ہمارے قائد کیلئے بدتہذیبی سے بات کی گئی۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جب بلدیاتی ادارے تھے تو کراچی میں کام ہوا ہے، بلدیاتی اداروں سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے تھے، پی پی کے کوٹہ سسٹم نے سندھ کو دیہی اور شہری علاقوں میں تقسیم کیا ہے ۔