لٹیروں کی شناخت نہیں کر سکتا : عبد الستار ایدھی
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف سماجی شخصیت عبد الستار نے ڈکیتی کے بعد میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ایدھی سنٹر پر ڈکیتی کے وقت وہ سو رہے تھے تو چند آدمیوں نے انہیں جگا دیا اور ان سے لاکرز کی چابی مانگی گئی ان کا کہنا تھا کہ میں نے چابی کے بارے میں کہا کہ میرے پاس نہیں ہے تو انہوں نے لاکر توڑ ڈالا۔میں لٹیروں کی شناخت نہیں کر سکتاجبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے تمام رقم کی بھی ریکوری کر لیں گے۔ہمیں خوشی ہے کہ ایدھی صاحب کو پولیس پر پورا اعتماد ہے۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا میں خود اس کیس کی انوسٹیگیشن کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پولیس جلد کامیاب ہو جائے گی۔