ندیم نصرت کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے: خرم شیر زمان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت ندیم نصرت کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں پاکستان واپس لایا جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ندیم نصرت کے بیان سے ایم کیو ایم کی الطاف حسین سے علیحدگی کی حقیقت عیاں ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر لندن میں بیٹھ کر الطاف حسین کو تحفظ دے رہے ہیں۔حکومت پاکستان برطانیہ سے ندیم نصرت کی حوالگی کا مطالبہ کرے اور ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرے۔
الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ بھی نہیں ہے، ندیم نصرت
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ 22 اگست کی تقریر کے بعد الطاف حسین کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔