سی ٹی ڈی کی اورنگی ٹاون میں کارروائی،3مشتبہ افراد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سی ٹی ڈی کی اورنگی ٹاﺅن میں کارروائی،7 پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعہ سے تعلق کے شبہ میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔سی ٹی ڈی نے اورنگی ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے3مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو اورنگی واقعے سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اورنگی ٹاﺅن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔