23اپریل کوعوامی مسائل کے حل کے لیے ریلی نکالیں گے ،اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا:فاروق ستار

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم 23اپریل کو عوامی مسائل کے حل کیلئے ریلی نکالیں گے ،ہمیں اپنے حقوق کے حصو ل کی خاطر گھرو ں سے نکلنا ہوگا۔

’لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بتائیں کہ کوئی بہتری آئی ہے ‘،مریم نواز نے شہریو ں کیلئے پیغام جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، پانی،بجلی،میئرکے اختیارات چاہئیں توعوام کو 23اپریل کوگھروں سے باہرنکل کرریلی میں آناہوگا جبکہ یہ ریلی لیاقت آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 8 سال تک پانی کے منصوبوں پرکام شروع نہیں کیا، کراچی کے گھروں میں بجلی ، پانی نہیں ہے اور نہ ہی تین کروڑ آبادی کے شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام ہے،اگر کراچی والوں کے لیے ریلی اب نہ کی تو کبھی نہیں ہوگی ۔