متحدہ پاکستان اورپی ایس پی میں پہلے بھی رابطے تھے، کل اے پی سی میں شرکت کریں گے، غدار وطن الطاف حسین پر لعنت بھیج کر لاتعلقی کی جائے: انیس ایڈووکیٹ

متحدہ پاکستان اورپی ایس پی میں پہلے بھی رابطے تھے، کل اے پی سی میں شرکت کریں ...
متحدہ پاکستان اورپی ایس پی میں پہلے بھی رابطے تھے، کل اے پی سی میں شرکت کریں گے، غدار وطن الطاف حسین پر لعنت بھیج کر لاتعلقی کی جائے: انیس ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنماانیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں پہلے بھی رابطے تھے، کل (منگل کو) متحدہ پاکستان کی طرف سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کریں گے، ہر پاکستانی غدار وطن الطاف حسین پر لعنت بھیج کر اس کے ساتھ لاتعلقی کا اعلان کرے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ الطاف حسین نے بھائیوں کو بھائیوں سے لڑا کر سیاست کرنے کی روایت کو پروان چڑھایا، ہر پاکستانی غدار وطن پر لعنت بھیج کر اس سے لاتعلقی کا اعلان کرے ، جو پاکستان کے پرچم کی توہین کرتے اور ملک سے غداری کرتے ہیں ایسے لوگوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: الطاف حسین سے پہلے ہی لا تعلقی کر چکے،اے پی سی میں کرپشن اور بلدیاتی نظام بارے متفقہ قرار دادلائیں گے: عامر خان
انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں پہلے بھی رابطے تھے، بائیس اگست کو غدار وطن سے نجات پانے کا دن منا رہے ہیں، غدار وطن اور را کے ایجنٹ کے خلاف پی ایس اپی کا موقف پہلے ہی واضح ہے اور امید ہے کہ کل متحدہ پاکستان غدار پاکستان کے بارے میں واضح موقف دے گی، کل کی کانفرنس اہم سنگ میل ہوگی، ایسی کانفرنسوں کی مکمل حمایت کریں گے اور اس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد کے ایجنڈے پر اکٹھا کرنے نکلے ہیں: فیصل سبزواری
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہمارا موقف ہے کہ جب تک لفظ ایم کیو ایم جڑا رہے گا الطاف حسین کو آکسیجن ملتی رہے گی۔