کراچی :رینجرز آپریشن،یونیورسٹی روڈ سفاری پارک سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز نے شہر قائد کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر واقع سفاری پارک کے سٹور روم سے چھپایا گیا بڑا اسلحے کا ذخیرہ برآمدکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر گوایش پارک میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جن میں بلاک بم،ہینڈ گرنیڈ اور جدید ہتھیار شامل ہیں۔اسلحہ کا ذخیرہ ایم کیو ایم لندن کے انبساط ملک کی جگہ پر چھپایا گیا ،انبساط ملک ایم کیو ایم لند ن کے رہنما انور کا داماد ہے۔

’میری شادی تھی، بکنگ کنفرم کرنے شادی ہال کال کی تو انہوں نے بتایا کہ میری ساس نے۔۔۔‘ دلہن کے ساتھ ساس نے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اور رینجرز کے 50 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران گوایش پارک کے ٹکٹ کائونٹر کے اسٹور سے رینجرز نے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں بلاک بم، ہینڈ گرنیڈ، رائفلز، ایس ایم جیز، ایل ایم جیز، جدید ہتھار اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔