حکمرانوں !خدارا صحیح سمت میں آجاؤ،کوئی وفاقی وزیر داخلہ سے پوچھے نیشنل ایکشن پلان پرکتنا عمل ہوا؟: اسفندیارولی

حکمرانوں !خدارا صحیح سمت میں آجاؤ،کوئی وفاقی وزیر داخلہ سے پوچھے نیشنل ایکشن ...
حکمرانوں !خدارا صحیح سمت میں آجاؤ،کوئی وفاقی وزیر داخلہ سے پوچھے نیشنل ایکشن پلان پرکتنا عمل ہوا؟: اسفندیارولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے این پی رہنما اسفند یارولی نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں! خدارا صحیح سمت میں آجاو، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدصرف وفاق کی ذمیداری نہیں صوبوں کی بھی ہے، کوئی وفاقی وزیر داخلہ سے پوچھے نیشنل ایکشن پلان پرکتنا عمل ہو ا ہے ؟۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،جانوروں کی چربی سے کوکنگ آئل تیا رکرنے والا گروہ بے نقاب،14 ہزار لیٹرتیار کوکنگ آئل ،بھا ری مقدار میں جانوروں کی چربی برآمد

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے جلسے سے صدر اسفند یار ولی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے 4 ہمسایوں میں سے صرف ایک دوست ملک رہ گیا ہے ، میاں صاحب! ہم اسی لیے کہتے ہیں نئی خارجہ پالیسی بنائیں۔ دہشتگردی کے واقعات ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا، وزیر داخلہ بتائیں نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل ہواہے ؟۔ نوجوانوں میں برداشت کی قوت ختم ہونامعاشرے کی تباہی کی نشانی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت کے قصے ابھی سے شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سیاسی قیادت کو بلاکر خارجہ پالیسی بنائیں اورملک کی اندرونی پالیسی بھی نئے سرے سے تشکیل دی جائے۔ سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین پر بلوچستان میں حملہ ہواجبکہ خود مولانا فضل الرحمان پر بھی حملے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان! آج ہماری باری ہے کل آپ کی آئے گی۔ نواز شریف کو وعدہ خلافی کی عادت ہے ،انہوں نے و لی خان سے کیا گیا وعدہ کر کے مکر گئے،وزیر اعظم صبح کواعلان کرتے ہیں دوپہر کو مکر جاتے ہیں لیکن اس باروعدہ پورانہ کیاتومیاں صاحب جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔دنیا کو ہماری شناخت تخریب کار کے طور پر کی جا رہی ہے ،دونوں پختون انگریز کے غلام بن بیٹھے ہیں،ایک پختون خود کو عالم دین کہتا ہے اور دوسرا خود کو قوم پرست کہتا ہے۔
اسفند یار کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو گلہ ہے کہ تبدیلی نہیں آئی، مگر میاں صاحب! تبدیلی آئی ہے،دوسری جانب پی ٹی آئی کہتی ہے کے پی میں مثالی حکومت ہے لیکن ایسانہیں جبکہ اے این پی پرکرپشن کاالزام لگانیوالے ہمارے ایک وزیرکانام بتائیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹاخیبرپختونخواکا حصہ بن کر رہے گا اورپاکستان میں پختونوں کا ایک موقف ہوگا ۔

مزید :

کراچی -