چہلم امام حسین :کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 60افراد گرفتار

چہلم امام حسین :کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 60افراد گرفتار
چہلم امام حسین :کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 60افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چہلم امام حسین کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 60افراد کو گرفتار کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں چہلم امام حسین کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیس نے رات گئے درخشاں ، سی ویو سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅں کیااور 60افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 100سے زائد موٹر سائیکلیں بھی بند کر دیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عوام پابندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔ شہریوں کو ڈبل سواری کی پابندی کا احترام کرنا چاہئیے۔ شہر میں ڈبل سواری پر دو روزہ پابندی چہلم کی سیکیورٹی کے باعث لگائی گئی ہے جو آج رات بارہ بجے کے بعد ختم ہوجائے گی۔