”سندھ حکومت نے وعدے کے باوجود علاج نہیں کرایا “خرم شیر زمان بیمار بچے کو اپنے ساتھ سندھ اسمبلی لے آئے

”سندھ حکومت نے وعدے کے باوجود علاج نہیں کرایا “خرم شیر زمان بیمار بچے کو ...
”سندھ حکومت نے وعدے کے باوجود علاج نہیں کرایا “خرم شیر زمان بیمار بچے کو اپنے ساتھ سندھ اسمبلی لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان علاج کیلئے دہائی دیتے بیمار بچے کو اپنے ساتھ سندھ اسمبلی میں لے آئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان مہلک بیماری کا شکار بچے کو اپنے ساتھ سندھ اسمبلی لے آئے جسے دیکھ کر سب حیران ہو گئے اور بعض تو یہ سمجھے کہ وہ اپنے بچے کو ساتھ لے آئے ہیں تاہم بعد میں پتہ چلا کہ خرم شیر زمان پریس کلب کے باہر احتجاج کیلئے بیٹھے ایک بچے کو ساتھ لے آئے ہیں ۔

ٹرمپ نے مسلمانوں کے خدشات دور کرنے کیلئے مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کر لیا

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے تین سالہ دیدار سے علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر وعدے کے باوجود بچے کا علان نہیں کرایا گیا تاہم وہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے بچے کو اسمبلی میں لیکر آئے ہیں ۔”اگر حکومت نے علاج نہ کرایا تو میں خود علاج کراﺅں گا “۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بدین سے تعلق رکھنے والا یہ تین سالہ بچہ کئی ماہ سے پریس کلب کے باہر اپنے والد کیساتھ بیٹھا ہے اور حکمرانوں سے علاج کا وعدہ وفاکرنے کی دہائی دے رہا ہے مگر کسی نے آج تک اس کی طرف توجہ نہیں دی ۔ سندھ حکومت نے اس بچے کے علاج کا وعدہ بھی کر رکھا ہے مگر علاج نہیں کرایا گیا ۔

مزید :

کراچی -