تحریک انصاف کراچی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار، پرانی تنظیم بحال
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) وجیہہ الدین نے کراچی ڈویژن کے ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈویژن کی پرنی تنظیم کو بحال کر دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں بحال ہونے والے تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اسلم قریشی کا کہنا تھا کہ کمیشن کی ہدایت پر منتخب ہونے والی تنظیم کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ پرانی تنظیم کا ابتدائی اجلاس 25 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی دھاندلی ثابت ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں مگر تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کی طرف سے ان اطلاعات کو رد کر دیا گیا تھا۔