کھسیانی بلی کھمبا نوچے ،سلمان مجاہد کے الزامات کے جواب میں ارم عظیم فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

کھسیانی بلی کھمبا نوچے ،سلمان مجاہد کے الزامات کے جواب میں ارم عظیم فاروقی ...
کھسیانی بلی کھمبا نوچے ،سلمان مجاہد کے الزامات کے جواب میں ارم عظیم فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف چھوڑنے والی رہنما ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مزہ آ گیا، کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سلمان! کرپشن کا ریکارڈ نکالو ناں، کچھ اپنا بھی بتاو¿، اتنا پیسہ کہاں سے بنایا؟ ان کا کہنا تھا کہ آخر غصہ کس بات کا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مافیا کو میں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے آشکار کیا، عوام کو انہیں نکال باہر کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ سلمان مجاہد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارم عظیم فاروق ستار کی چہیتی ہیں، ارم عظیم کیلئے ہوٹل میں فاروق ستار کے نام سے کمرہ بک ہوتا ہے، فاروق ستار اور فیصل سبزواری کو ڈسٹرکٹ ایسٹ سے پیسے ملتے ہیں، وسیم اختر کو کے ایم سی، خواجہ اظہار کو نارتھ کراچی سے پیسے ملتے ہیں۔

مزید :

کراچی -