پپو یار تنگ نہ کر....اب چلے جاﺅ ، عدالت نے آپ کو چور کہہ دیا ہے: مولا بخش چانڈیو
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے کہو پپو یار تنگ نہ کر اب جاؤ، آپ کو عدالت نے جھوٹا اور چور قرار دیا ہے، اب آپ کام سے گئے، ٹھاکر توں تے گیو۔
وزیر اعظم پر تنقید ہو سکتی ہے تو کوئی بھی مقدس گائے نہیں ، مریم نواز اور ڈی جی آئی ایس آئی کی انتہائی قریبی رشتہ داری ایک حقیقت ہے: اعتزاز احسن
عابد شیر علی کے بیان اور پانامہ کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے حقائق بیان نہیں کئے ان پر جے آئی ٹی بنی ہے۔ ن لیگ والے وزیر اعظم کرسی بچنے کی خوشی نہ منائیں، ذلت پر ماتم کریں، انہیں مٹھائی بانٹتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ کیا عزت کی کوئی بات نہیں ہوتی؟ انہوں نے کہا کہ جھوٹا اپنے آپ کو سچا ثابت نہیں کرتا دوسروں کو چور کہتا ہے، جے آئی ٹی سے مجرموں سے سچ نکلوائے جائیں گے۔ ایٹمی پاور پاکستان کے وزیر اعظم جے آئی ٹی میں جائیں گے، پیپلز پارٹی کبھی بھی چھپ کر کوئی ڈیل نہیں کرے گی، ہم نے چھپ کر این آر او نہیں کیا، زرداری صاحب نے پنجاب میں تہلکہ مچایا ہوا ہے اور نون لیگ والے مر رہے ہیں۔
فاروق ستار شاہراہ پاکستان پہنچ گئے، اتوار کی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا
رہنماءپیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ نثار نے فیصلہ پڑھا تو کہا سپریم کورٹ نے تو بیڑہ غرق کر دیا، صرف کچھ مال کے متوالے ہیں جو دفاع کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن میں سچائی تسلیم کرنے والے لوگ بھی ہیں جو فیصلے کے بعد چپ کر کے بیٹھ گئے ہیں۔ کیپٹن صفدر کی شریکہ حیات کا احترام کرتا ہوں، سیف الرحمان اور کیپٹن صفدر پر جے آئی ٹی بننی چاہئے.
آرمی چیف کی افغان فوج پر حملے کی مذمت، دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ، ضرور شکست دیں گے: جنرل باجوہ
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔آصف زرداری جی دار اور شیر دل لیڈر ہیں، بھاگے نہیں، معافیاں نہیں مانگیں، ان کی ہچکیاں نہیں بندھیں۔ زرداری نے جیلیں کاٹیں، آپ کس بات پر گردن اٹھا رہے ہیں؟ شرم نہیں آتی مٹھائی کھانے اور بانٹنے پر، کیا عزت کی اہمیت نہیں ہوتی؟