عائلہ ملک نے بالآخر تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، ن لیگ میں شمولیت کا امکان

عائلہ ملک نے بالآخر تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، ن لیگ میں شمولیت کا ...
عائلہ ملک نے بالآخر تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، ن لیگ میں شمولیت کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی،میانوالی (ویب ڈیسک) سابق ایم این اے عائلہ ملک نے بالآخر تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کا وہ جلد باضابطہ اعلان کردیں گی، زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن جوائن کریں۔ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف آفرز بھی دی جارہی ہیں، تاکہ وہ پارٹی نہ چھوڑیں تاہم انہوں نے اب تک کسی بھی رابطے کا مثبت جواب نہیں دیا ہے۔

 عائلہ ملک کے قریبی ذرائع کے مطابق آنے والے وقت میں پی ٹی آئی کی مزید کئی خواتین بھی پارٹی کو چھوڑ سکتی ہیں، عائلہ ملک عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے بعد ہی تحریک انصاف میں غیر فعال ہوچکی تھیں اور اب عملاً تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ دنوں Ayla Malik AylaMalik آئی ڈی کے ساتھ ہونے والے کچھ ٹویٹس نے پورے ملک اور بیرون ملک میں کھلبلی مچادی تھی۔ اس وقت یہ سمجھا گیا کہ یہ ٹویٹ اکاﺅنٹ سابق ایم این اے اور تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کا ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ مذکورہ اکاﺅنٹ جعلی ہے ۔روزنامہ امت کے مطابق عائلہ ملک 2013ءکے انتخابات میں انتہائی فعال تھیں لیکن عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے بعد انہوں نے خود کو تحریک انصاف سے الگ تھلگ کرلیا۔ بعدازاں تحریک انصاف کے اجلاسوں اور پروگراموں میں بھی آنا چھوڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عائلہ ملک باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کیلئے اعلان کرنے کا فیصلہ کرچکی تھیں، مگر تحریک انصاف کی جانب سے رابطوں کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ موخر کرلیا۔ کم از کم دو مرتبہ انہوں نے اپنا فیصلہ موخر کیا۔ ذرائع کے مطابق عملاً اس وقت عائلہ ملک کا تحریک انصاف کے ساتھ کوئی تعلق باقی نہیں ہے اور آنے والے چند دنوں میں وہ باضابطہ طور پر تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرسکتی ہیں جبکہ عائلہ ملک کی بہن اور مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر نے بھی اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ ”میری بہن عائلہ ملک نے خود کو تحریک انصاف سے الگ تھلگ کرلیا ہے، جبکہ وہ جلد ہی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گی۔“


دوسری جانب تحریک انصاف میں موجود معتبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت خواتین رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی چھوڑکرجانے پر پریشان ہے، جبکہ پارٹی قیادت کسی نئے سکینڈل سے بھی ڈری ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انتخابات سے قبل کوئی اور سکینڈل سامنے آنے کے خوف کے سبب پارٹی کے کئی رہنماﺅں کا موجودہ حالات میں زیادہ وقت پارٹی کی خواتین کے ساتھ رابطوں میں صرف ہوتا ہے۔ایسی خواتین کے ساتھ رابطے کئے جارہے ہیں جن کے بارے میں تحریک انصاف میں اطلاعات ہیں کہ وہ پارٹی کو کسی بھی وقت چھوڑسکتی ہیں۔ امت کو دستیاب معلومات کے مطابق اس وقت تحریک انصاف کی قیادت عائلہ ملک کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے باضابطہ اعلان سے خوفزدہ ہے۔ پارٹی کے کئی اجلاسوں اور رہنماﺅں کی نجی محفل میں اس بات پر غور اور صلاح مشورے جاری ہیں کہ کس طرح عائلہ ملک کو متوقع انتخابات سے قبل پارٹی نہ چھوڑنے پر راضی کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لئے ان کو مختلف آفرز بھی دی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ انہیں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم این اے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں عام انتخابات میں بھی ٹکٹ دینے کی پیشکش دی گئی ہیں۔ عائلہ ملک کے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں بھی آفرز دی گئیں، لیکن عائلہ ملک نے رابطوں کے باوجود بھی کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔