انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8دہشت گردوں کو 21,21سال قید کی سزا سنا دی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8دہشت گردوں کو 21,21سال قید کی سزا سنا دی
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8دہشت گردوں کو 21,21سال قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعد م تحریک طالبان پاکستان کے آٹھ دہشت گردوں کو 21,21سال قید کی سزا سنا دی ۔تفصیل کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر کالعدم ٹی ٹی پی کے8دہشت گردوں کو 21,21سال کی سزا سنائی گئی ۔سزا یافتہ دہشت گردوں میں جہانگیر ،عتیق ،جاوید ،لئیق ،امان اللہ ،علی الرحمان اور شفیق شامل ہیں۔ان دہشت گردو ں کو انسداد دہشت گردی فورس نے رواں برس منگھو پیر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا جن پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہوا۔

مزید :

کراچی -