پولیس کو اپنی سکیورٹی خود کرنی ہے، سب کام چھوڑو پہلے اسلحہ چلانے کی پریکٹس کرو، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

پولیس کو اپنی سکیورٹی خود کرنی ہے، سب کام چھوڑو پہلے اسلحہ چلانے کی پریکٹس ...
پولیس کو اپنی سکیورٹی خود کرنی ہے، سب کام چھوڑو پہلے اسلحہ چلانے کی پریکٹس کرو، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشتگردوں کیخلاف جنگ پولیس نے لڑنی ہے ،پولیس کو اپنی سکیورٹی خود کرنی ہے ،سب کام چھوڑو پہلے اسلحہ چلانے کی پریکٹس کرو۔ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کورنگی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی سندھ نے کورنگی فائرنگ واقعہ پر ضلعی افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کے جوانوں کی دوبارہ شوٹنگ پریکٹس کروائی جائے اہلکارہفتے اور اتوار کو پریکٹس کیا کریں اورڈی ایس پی ہر علاقہ کی نفری چیک کرنے کا پابند ہو گا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کاکہنا تھادہشتگردی واقعات پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،پولیس عوام کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔