حکیم اللہ محسودگروپ نے امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف قوال اور ثنا خوان امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروپ نے قبول کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔
شہادت سے چند گھنٹے قبل امجد صابری کا وہ کلام جس نے بڑے بڑے لوگوں کو رلا دیا
واضح رہے کہ آج دو موٹر سائیکل سوار نا معلوم دہشت گردوں نے امجد صابری پر حملہ کر کے انہیں دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا تھا ۔اس سے قبل امجد صابری کو کئی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں ۔
بھارتی میڈیا نے امجد صابری کے قتل کو ہیڈ لائن اور بریکنگ نیوز کے طور پر شائع کیا