لیاری میں پولیس مقابلہ ، 3گینگ وار ملزمان ہلاک ، 2فرار

لیاری میں پولیس مقابلہ ، 3گینگ وار ملزمان ہلاک ، 2فرار
لیاری میں پولیس مقابلہ ، 3گینگ وار ملزمان ہلاک ، 2فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے۔ملزمان کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے تھا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر چاکیواڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے تین گینگ وار ملزمان کو ہلاک کر دیا جن کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گینگ وار ملزمان نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ سے تین کارندے مارے گئے جن کی شناخت گل حسن عرف لال سائیں، شہزاد عرف شکر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے جواغوا برائے تاوان،بھتہ خوری سمیت سنگین واردتوں میں ملوث تھے۔