کراچی کی مسجد میں اعتکافیوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والا ملزم پکڑا گیا

کراچی کی مسجد میں اعتکافیوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والا ملزم پکڑا گیا
کراچی کی مسجد میں اعتکافیوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والا ملزم پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون کی جامع مسجد سے متعکفین کا سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سماءٹی وی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز گلشن اقبال کی مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کی جیبوں سے دوران نیند موبائل فونز اور نقدی نکال کر فرار ہونے والے زبیر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کی مدد سے کی گئی جس کے بعد معلومات حاصل کر کے ضیا ءکالونی سے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس کارروائی کے دوران ملزم گھر پر موجود نہیں تھا جس کے بعد پولیس نے معلومات حاصل کر کے ضیاءکالونی سے اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ۔ 

یاد رہے زبیر نے گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک سیون کی جامع مسجد میں دبے پاﺅں گھس کر اس وقت معتکفین کی جیبوں کا صفایا کیا جب وہ سو رہے تھے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور آج زبیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

کراچی -