غداری کا الزام لیکر جینا نہیں چاہتے ، ریاست ایم کیو ایم رہنماﺅں کیخلاف مقدمات ختم کرے: ڈاکٹر فاروق ستار

غداری کا الزام لیکر جینا نہیں چاہتے ، ریاست ایم کیو ایم رہنماﺅں کیخلاف ...
غداری کا الزام لیکر جینا نہیں چاہتے ، ریاست ایم کیو ایم رہنماﺅں کیخلاف مقدمات ختم کرے: ڈاکٹر فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ غداری کا الزام لیکر جینا نہیں چاہتے بلکہ عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں ۔ریاست ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کیخلاف مقدمات ختم کرے ۔”متحدہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے “۔

میڈیا ہاوسز پر حملوں اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں وارنٹ گرفتاری کے  حوالے سے مقامی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں جنہیں واپس لیا جائے اور گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے جبکہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔

سابق کرکٹر جونٹی روڈز کے ہاں ممبئی میں بچے کی پیدائش

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کیلئے ہم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ۔22اگست کے بعد پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا مگر 23اگست سے اب تک ہمارے اوپر غداری کا الزام ہے ۔”ہم عدالتوں کا اخترام کرتے ہیں اور عدالتوں کا سامنا کرنے سے کبھی نہیں گھبرائے “۔