گرین لائن پروجیکٹ میں تاخیر کی وجہ سندھ حکومت ہے:محمد زبیر
کراچی(صباح نیوز)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ گرین لائن پروجیکٹ بسیں لانے میں تاخیر سندھ حکومت کی وجہ سے ہے، کراچی پیکجز کے لیے بنیادی کام مکمل ہوچکا ہے ہم کراچی کو ماڈل سٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں.
انتخابات سے قبل بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں ، پانامہ کرپشن نامہ اور چوری میں ملوث تمام کرپٹ ٹولہ جیل جاتا ہوا نظر آرہا ہے:عبدالقادر پٹیل
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں تاخیر ہوتی رہتی ہے،گرین لائن سے پبلک ٹرانسپورٹیشن کااچھا نظام شروع ہوگا۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مختلف پروجیکٹ میں شامل ہے اور ہم ایکسپریس وے اورپانی کے منصوبوں میں سندھ حکومت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پیکجز کے لیے بنیادی کام مکمل ہوچکا ہے ہم کراچی کو ماڈل سٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شہر کے اندر 4 سال میں معجزاتی تبدیلی آئی ہے، بڑے کرائم شہر سے ختم ہوگئے ہیں، جبکہ اس سے قبل 2013 میں کراچی خطرناک ترین شہر تھا اور یہاں سرمایہ کار آنے کو تیارنہیں ہوتے تھے۔