عمران خان قلندرکی دھرتی سے بے مراد لوٹے ہیں:ناصر شاہ

عمران خان قلندرکی دھرتی سے بے مراد لوٹے ہیں:ناصر شاہ
عمران خان قلندرکی دھرتی سے بے مراد لوٹے ہیں:ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیربلدیات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان قلندرکی دھرتی سے بے مراد لوٹے ہیں،ان کامزار میں داخل ہونے سے روکے جانے کے معاملے پر شور ایک سیاسی سٹنٹ ہے۔

عمران خان کی سہیون شریف آمد ، شہباز قلندر مزار کی انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو درگاہ پر حاضری سے روک دیا
عمران خان کی سیہون شریف میں مزار میں داخلے پر روکے جانے سے حوالے سے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نجی گارڈزکےساتھ مزارمیں جاناچاہتے تھے،مزار کے اندر مسلح نجی محافظ کولے کر جانے کی اجازت نہیں،وہ نجی گارڈزکےساتھ مزارمیں جاناچاہتے تھے اسی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محموداورعارف علوی مزارپربغیرمحافظ حاضری دیکرآئے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سیہون شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد مزار پرجانا چاہ رہے تھے ،لیکن ان کووہاں جانے سے روکا گیا۔

مزید :

کراچی -