برطانوی ہوٹل نے پی آئی اے عملے کو کمرہ دینے سے انکار کردیا

برطانوی ہوٹل نے پی آئی اے عملے کو کمرہ دینے سے انکار کردیا
برطانوی ہوٹل نے پی آئی اے عملے کو کمرہ دینے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے چرچے اب یورپ میں بھی ہونے لگے ہیں، برطانوی ہوٹلریوران کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ نہیں دیں گے۔

نیب نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر نوٹسز بھیج دیے ،جاتی امرا کی رہائش گاہ فروخت نہیں کی جا سکتی

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی وجہ سے خواتین خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہیں، پی آئی اے عملہ خواتین سٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے لہٰذا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کے لیے کمرے نہیں دے گی۔

مزید :

کراچی -