ایم کیو ایم کے ووٹر اور سپورٹر ناقابل تقسیم ، سیاست چھوڑ سکتے ہیں مگر شہدا کے خون کا سودا نہیں کرسکتے:فاروق ستار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ووٹرز اور سپورٹرز ناقابل تقسیم ہیں جبکہ ہم سیاست کو تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن اپنے شہداکے خون کا کسی صورت سودا نہیں کرسکتے ۔
عمران خان اور جہانگیر ترین کی سرگوشیاں سن لی تھیں: ریحام خان
تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کاریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے تشدد کی سیاست کو خیر باد کہہ دیا ہے،لندن میں بیٹھے لوگوں کے کراچی اورلندن میں گھر دکھیں عوام کو واضح فرق نظر آجائےگا۔ ہم نے 23 اگست کو لوگوں کو متحد رکھنے کا کام کیا تھا،ہمارے اس دن کے اقدام کو ہلکا نہ لیا جائے ۔ جیسے ووٹرز اور سپورٹرز ہمارے پاس ہیں ویسے کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیںہیں۔انہوں نے کہا کہ وڈیروں اور پیپلزپارٹی کے احتساب کا آغاز ہورہاہے،آج سے سندھ میں ایم کیوایم کے ساتھ انصاف کا آغاز ہوگا۔ کراچی میں امن و استحکام ہر حال میں قائم رکھیں گے، ابھی حیدرآباد، لاڑکانہ ، دادو میں بھی دفترکھلیں گے تو انقلاب آئے گااورہمارے لاپتا کارکن بہت جلد بازیاب ہوں گے جبکہ ابھی بہادرآباد میں ایک دفتر کھلا ہے۔