کراچی : رینجرز کی فائرنگ سے شہری ذیشان کی ہلاکت قتل خطا قرار،مقتول کی بیوی کیخلاف بھی دفعہ 319 کے تحت فرد جرم عائد کرنےکی ہدایت

کراچی : رینجرز کی فائرنگ سے شہری ذیشان کی ہلاکت قتل خطا قرار،مقتول کی بیوی ...
کراچی : رینجرز کی فائرنگ سے شہری ذیشان کی ہلاکت قتل خطا قرار،مقتول کی بیوی کیخلاف بھی دفعہ 319 کے تحت فرد جرم عائد کرنےکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت کی عدالت نے ناگن چورنگی پر شہری کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار کیخلاف قتل عمد کا مقدمہ قتل خطا میں تبدیل کرنے کا حکم دےدیا، مقتول کی بیوی کیخلاف بھی دفعہ 319 کے تحت فرد جرم عائد کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں 28 فروری 2014ءکو ناگن چورنگی کے قریب رینجرز اہلکار کی فائرنگ میں بیوی سے جھگڑتا ذیشان الدین جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، اہلکار نور رحم کو فوری گرفتار کرلیا گیا،واقعے کا مقدمہ تو قتل خطا کا درج ہوا لیکن جب بات عدالت میں پہنچی تو جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسے قتل عمد کا کیس قرار دیکر ملزم کے خلاف کیس میں دفعہ 302 شامل کرنے کی ہدایت کی۔نور رحم نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم برقرار رکھا لیکن کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو منتقل کرنےکا حکم دے دیا، دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ میںفوٹیج بھی دکھائی گئی جس میں ذیشان کی اہلیہ شافعہ کو ہاتھ میں بلے کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس سے قتل عمد کی دفعات ختم کرنے کا حکم دےتے ہوئے پولیس کو دفعہ 319 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی، عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ نور رحم اور شافعہ کیخلاف آئندہ سماعت پر قتل خطا کی دفعات کے تحت ہی فرد جرم بھی عائد کی جائے گی۔وکیل صفائی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔