قوالی گاتے ہوئے امجدصابری پررقت طاری ہوجاتی تھی: سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاناظم الدین نظامی نے امجد صابری قوال کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ناظم الدین نظامی کا کہنا تھا کہ امجد صابری سے ایک محبت کا سلسلہ تھا ۔ انہوں نے درگاہ نظام الدین اولیا پر کئی بار حاضری دی ۔ وہ جو بھی پڑھتے تھے دل سے پڑھتے تھے اور قوالی گاتے ہوئے امجدصابری پررقت طاری ہوجاتی تھی۔