کامران خان کے بعد اظہر عباس اور عاصمہ شیرازی نے بھی بول کا ساتھ چھوڑ دیا

کامران خان کے بعد اظہر عباس اور عاصمہ شیرازی نے بھی بول کا ساتھ چھوڑ دیا
کامران خان کے بعد اظہر عباس اور عاصمہ شیرازی نے بھی بول کا ساتھ چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بول گروپ کے صدر کامران خان کے بعد سی ای او اظہر عباس نے بھی بول میڈیا گروپ کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ آئی کمپنی کے خلاف جعلی ڈگریوں کے سیکنڈل کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے بول میڈیا گروپ اور ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ اسی دوران بول گروپ کے صدر کامران خان کے بعد معروف صحافی اور بول گروپ کے سی ای او اظہر عباس نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اظہر عباس کا کہنا تھا کہ وہ جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کے بعد استعفیٰ دے رہے ہیں اور یہ فیصلہ انہوں نے اپنے سٹاف اور ایڈیترز کے مشورے پر عمل کرنے ہوئے لیا ہے ۔ اگر ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی اور بول میڈیا گروپ کے مالک شعیب شیخ میڈیا ہاﺅس سے لاتعلقی کا اظہار کر دیں تو وہ اپنے فیصلے کے بارے میں نظر ثانی کر سکتے ہیں ۔
دوسری جانب معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے بھی بول میڈیا گروپ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

یاد رہے بول گروپ کے سابق سی ای او اظہر عباس پاکستان کے 2 معروف صحافی اطہر عباس اور مظہر عباس کے بھائی ہیں ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے ان صحافیوں کے بعد بول گروپ سے منسلک دیگر بڑے نام بھی جلد مستعفی ہو جائیں گے ۔