وجاہت خان ،نصرت جاوید اور افتخار احمد نے بھی بول کو بے سہارا چھو ڑ دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کا بستر گول ہونے کے بعد نصرت جاوید،وجاہت خان اور افتخار احمد نے بھی بول نیوز چینل سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں ۔ایگزیکٹ سکینڈل سامنے آنے کے بعد تمام بڑے صحافیوں نے بول نیوز چینل سے استعفی دیدیا ہے اوراب تک بول کے صدر کامران خان ،سی ای اواظہر عباس،مشتاق منہاس اور عاصمہ شیرازی نے بول سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ایسا لگ رہا ہے کہ بول چینل میں استعفوں کی وبا پھیل گئی اور یکے بعد دیگرے تمام بڑے صحافی بول کا ساتھ چھو ڑتے جا رہے ہیں ۔