عدالت کے باہر فرعون کی فوج تھی ، میڈیا نے ابابیل کا کردار ادا کیا : فہمیدہ مرزا

عدالت کے باہر فرعون کی فوج تھی ، میڈیا نے ابابیل کا کردار ادا کیا : فہمیدہ ...
عدالت کے باہر فرعون کی فوج تھی ، میڈیا نے ابابیل کا کردار ادا کیا : فہمیدہ مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی رہنماءفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آج سندھ ہائی کورٹ کے باہر فرعون کی فوج تھی جبکہ ان کا مقابلہ اس بڑی فوج کے ساتھ تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے خاوند ذوالفقار مرزا نے عدالت جانا ہوتا ہے تو سڑک بلاک کر کے تماشہ لگایا جاتا ہے ۔ آج بھی 400 پولیس اہلکاروں نے انہیں عدالت جانے سے روکا لیکن میڈیا نے ان کے لیے ابابیل کا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی سی کی جانب سے عدالت کا گھیراﺅ کیا گیا تھا لیکن وہ اپنے وکیل کی گاڑی کے پیچھے تھے جس کی وجہ سے وہ عدالت پہنچ سکے ۔ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ذوالفقار مرزا کو گرفتار کرنا ہے چاہے انہیں جان بھی لینی پڑے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ رجسٹرار کے دفتر میں بیٹھے رہے جبکہ پولیس نے ان کے 17 گارڈز کو گرفتار کر لیا اور گاڑیوں کو لفٹر سے اٹھا کر پھینکا گیا ۔ یاد رہے ذوالفقار مرزا کی پیشی کے دوران پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کی پوری کوشش کی گئی تھی لیکن عدالتی احکامات کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ۔