وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے آصف علی زرداری کے رفیق خاص ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، پی پی رہنما کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پی پی رہنما کا نام ایک ماہ کے لئے نکالا گیا ہے اور اب ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے گزشتہ روزوزارت داخلہ کے خلاف ان کا نام ای سی ایل میں نہ نکالنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملے پر کافی دوریاں پیدا ہوگئیں تھیں اور ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اعلان سابق صدر زرداری کی جانب سے لیگی قیادت سے ملاقات کے انکار کے بعد سامنے آیا ہے۔