ملکی نظام میں غریبوں کا کوئی پر سان حال نہیں ،ساڈھے 3لاکھ بچے غذا نہ ملنے سے مر جاتے ہیں: مصطفی کمال

ملکی نظام میں غریبوں کا کوئی پر سان حال نہیں ،ساڈھے 3لاکھ بچے غذا نہ ملنے سے ...
ملکی نظام میں غریبوں کا کوئی پر سان حال نہیں ،ساڈھے 3لاکھ بچے غذا نہ ملنے سے مر جاتے ہیں: مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملکی نظام میں غریبوں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے،غریب فاقوں پر گزارا کر رہا ہے ، درد ر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ سعید آباد میں پارٹی دفاتر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے ممالک ترقی کر گئے ہیں لیکن ہم آج بھی روٹی،کپڑا اور مکان کو روتے ہیں۔کراچی جیسے شہر میںپانی جیسی ضرورت بھی ناپید ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں اور نہ ہی مشینیں کام کرتی ہیں۔کراچی شہر کے لوگ پانی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں،تالیاں بجاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال کراچی میں ساڈھے 3لاکھ بچے غذا نہ ملنے سے مر جاتے ہیں،غذا نہ ملنے سے بچے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔کراچی میں ز ندگی موت میں بدل جاتی ہے لیکن عوام کو انصاف نہیں ملتا۔ہم عوام کے سامنے حقائق بیان کریں گے،ظلم کرنے والوں کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔آج موت کے بعد فیصلے سنائے جاتے ہیں، عوام کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا تو وہ کھائیں گے کیا۔ہم اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے۔میٹرک انٹر بورڈ آفس سے کوئی بھی جعلی ڈگری 50ہزار میں مل جاتی ہے۔

مزید :

کراچی -