ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر شرجیل انعام میمن نے چیف جسٹس کو نئی درخواست دے دی

ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر شرجیل انعام میمن نے چیف جسٹس کو نئی درخواست دے ...
ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر شرجیل انعام میمن نے چیف جسٹس کو نئی درخواست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے چیف جسٹس کو نئی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں 13 ملزمان کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نیب کو انہیں گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر شرجیل میمن پہلے تو کافی دیر تک کمرہ عدالت سے باہر ہی نہیں نکلے اور جیسے ہی وہ باہر نکلے تونیب کے الرٹ اہلکاروں کو دیکھ کر ایک بار پھر وکلا کے گھیرے میں واپس کمرہ عدالت میں چلے گئے۔

”سنچری بنانے پر ایسی شخصیات کا فون آ گیا کہ گھبرا کر موبائل بند کر دیا“ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا
شرجیل میمن کے وکلا نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ایک نئی درخواست بھی جمع کرادی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں اس لیے نیب کو سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے تک گرفتاری سے روکا جائے۔دوسری جانب صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وہ کمرہ عدالت میں وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں، ’ بھاگنے والے نہیں ہیں بلکہ قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں ‘۔