کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے والے 3مزدور جاں بحق
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ابراہیم حیدری میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے والے 5میں سے 3مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ چوتھے مزدور کو بے حوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔
بنگلہ دیش ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علا قے ابراہیم حیدری میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں 5مزدور گر گئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق مزدور فیکٹری کے کیمیکل کے ٹینک میں گرے، جاں بحق 3 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ چوتھے مزدور کو بے حوشی کی حالت میں نکالا گیا، فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے والے پانچویں مزدور کی تلاش جاری ہے