سپاہ صحابہ اور متحدہ کے لئے کام کرتاتھا،چودہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کااعتراف

سپاہ صحابہ اور متحدہ کے لئے کام کرتاتھا،چودہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ...
سپاہ صحابہ اور متحدہ کے لئے کام کرتاتھا،چودہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کااعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( صباح نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگرد نے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کر دئیے، پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت چودہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم ابو ہریرہ بیک وقت کالعدم سپاہ صحابہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے لئے کام کرتا تھا،،ملزم نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔

آصف زرداری حساب سے بچنے کے لئے جلسے کررہے ہیں،پیپلزپارٹی نے حاجیوں سمیت سب کولوٹا :طلال چوہدری

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں رینجرز چیک پوسٹس پر حملوں میں ملوث کالعدم القاعدہ برصغیر کے دو کارندوں سمیت 8ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاگیا ہے۔ملزم ابو ہریرہ عرف ابو بھائی نے ایم کیو ایم کے خطرناک ٹارگٹ کلر اور کورنگی سیکٹر اچارج رئیس عرف مما کے کہنے پر 2009میں متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی اور ساتھ ہی کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ بھی منسلک رہا، دہشت گردی کی کارروائیوں میں ساتھ دینے والے ایم کیو ایم کے کارندوں میں رئیس مما کے علاوہ جنید بلڈاگ،اعظم گنجا،راشد لمبا اور دیگر شامل رہے۔ملزم نے مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت مجموعی طور پر 14 افراد کی ٹارگٹ کی۔
رینجرز ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیاں کیماڑی، سول لائنز، نارتھ ناظم آباد، پاک کالونی ، ناظم آباد اور لیاری کے علاقے میں کی گئیں ، چھاپہ مار کارروائیوں میں گرفتار ملزمان سعید الحسن عرف چائنا اور سید عرف اعجاز عرف معاز عرف مساب کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے، جو کہ رینجرز چیک پوسٹوں پر حملے، دہشت گردی اور شہریوں کو شرپسندی پر اکسانے جیسی وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزم محمد سلیم عرف چوسنی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، جو کہ بھتہ خوری اور وال چاکنگ میں ملوث ہے۔ گرفتار دو ملزمان فرقان عرف شوٹر اور ابو بکر قتل اور بھتہ خوری کی واراتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار دو ملزمان محمد ابراہیم عرف حیدری اور سکندر لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزم آصف پٹھان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو کہ مختلف جرائم میں ملوث ہے۔

مزید :

کراچی -