وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران آغا سراج درانی کا فون آیا ،انہوں نے مبارک باد پیش کی :ارشدوہرہ

وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران آغا سراج درانی کا فون آیا ،انہوں نے ...
وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران آغا سراج درانی کا فون آیا ،انہوں نے مبارک باد پیش کی :ارشدوہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کہاہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کا ٹیلیفون آیا تھا جس دوران انہوں نے کامیابی پر مبارک با دی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد وہرہ کا کہناتھا کہ انہیں ٹیلیفون پر کسی نے کوئی ہدایت نہیں دی تھی بلکہ آغا سراج درانی نے مبارک باد دینے کیلئے ٹیلیفون کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وکلاءمجھے پیچھے سے اشارے کر رہے تھے کہ ان کو بولنے سے روکیں ،میں نے وسیم اختر کو کہا تھا کہ وہ کراچی کی ڈولپمنٹ پر بات کریں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ایتھکس کا معلوم نہیں تھا کہ پریس کانفرنس میں کسی کا فون نہیں سنتے ،میںمیڈیا پرسن نہیں ہوں ،آج پتہ چلا ہے کہ میڈیا پر فون نہیں سنتے ،وقت کے ساتھ میڈیا کے آداب بھی سیکھ لوں گا ۔انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کوگفتگو سے روکنے کا مقصد تھا کہ وہ کراچی کے مسائل پر بات کریں ۔

مزید :

کراچی -