عزیر بلوچ سے ملاقات کی درخواست،سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کر دیا

عزیر بلوچ سے ملاقات کی درخواست،سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کر ...
عزیر بلوچ سے ملاقات کی درخواست،سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست پر سند ھ یائیکورٹ نے ڈی جی رینجرز و دیگر کو 29 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق درخواست کی سماعت جسٹس احمدعلی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رینجرزافسران اہلخانہ کوعزیربلوچ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے جس پر عدالت نے کیل کو درخواست کی کاپی فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ عزیر بلوچ 90 روزہ نظر بندی پر رینجرز کی تحویل میں ہے جس پر عزیر بلوچ کی اہلیہ نے ان سے ملاقات کی اجازت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید :

کراچی -